بلاری،31اکتوبر (ایس او نیوز) سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے منگل کو کہا کہ کانگریس کی حمایت کے بغیراکیلے علاقائی پارٹیان وزیراعظم نہیں بناسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے بعد راہل گاندھی کو وزیراعظم بنائے جانے کے لئے پوری حمایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں علاقائی پارٹی کانگریس کی مدد کے بغیرکسی کو وزیراعظم نہیں بناسکتے۔
دیوگوڑا نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں ملک میں کوئی بھی علاقائی پارٹی راہل گاندھی کو چھوڑکرکسی کوبھی وزیراعظم نہیں بناسکتے، لیکن کانگریس کا فیصلہ آخری ہوگا۔ بلاری میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں واضح طورپرکہہ رہا ہوں۔ راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانے کے لئے میری پوری حمایت ہے۔
سابق وزیراعظم کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل کانگریس کے سینئرلیڈر اورسابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا تھا کہ کانگریس نے رسمی طورپرکبھی نہیں کہا کہ اگراپوزیشن اتحاد آئندہ حکومت بناتی ہے تو راہل گاندھی کو وزیراعظم بننا چاہئے۔